ہدایت کار ممتاز علی خان انتقال کر گئے
شوبز انڈسٹری کے اردو اور پشتو فلموں کے ہدایت کار ممتاز علی خان دل کے عارضے سے لڑتے لڑتے گزشتہ روز انتقال کر گئے
لاہور(شوبز ڈیسک)ممتاز علی خان گزشتہ کئی سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے ، کچھ روز سے ان کی طبیعت شدید ناساز تھی۔ان کی نمازِ جنازہ لاہور میں آج بعد نمازِ عصر اقبال ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ممتاز علی خان نے بطور ہدایت کار 30 سے زائد فلمیں بنائیں، ان کی مشہور فلم ‘دلہن اِک رات کی’ نے انہیں انڈسٹری میں پہچان دی۔