جیکولین فرنینڈزکی ‘مبینہ بھتہ خور‘ کیساتھ تصاویر پر تنقید

جیکولین فرنینڈزکی ‘مبینہ بھتہ  خور‘ کیساتھ تصاویر پر تنقید

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کی مبینہ بھتہ خور کے ساتھ تصاویر لیک ہوگئیں جس کے بعد اُنہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

ممبئی(شو بز ڈیسک)جیکولین سکیش چندر شیکھر نامی بھتہ خور سے اپنے تعلق کی وجہ سے قانونی مشکل میں پڑ سکتی ہیں۔وائرل تصاویر میں جیکولین فرنینڈز کو بھتہ خور کے ساتھ ‘مِرر سیلفی’ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ اُن کے گال پر بوسہ بھی دے رہی ہیں ۔جیکولین کے بھتہ خور کے ساتھ تعلق کی خبریں اکتوبر میں سامنے آئیں تھیں تاہم اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں