تبصروں سے فلموں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا:زارا ترین

تبصروں سے فلموں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا:زارا ترین

ماڈل و اداکارہ زارا ترین نے کہا کہ تبصروں سے فلموں یا سینما انڈسٹری کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ساتھ ہی انہوں نے اداکار فہد مصطفی کو اپنی رائے پر خاموش رہنے کا مشورہ بھی دیدیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) واضح رہے کہ فہد مصطفی نے چند دن قبل اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ بلاگرز کے اچھے یا برے تبصرے فلم اور سینما انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ اداکارہ کے مطابق تبصروں سے نہیں البتہ مفت میں فلمیں کرنے سے انڈسٹری کو نقصان ضرور پہنچتا ہے اور یہ کاروباری اصولوں اور مارکیٹنگ کے لیے بھی خراب بات ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے فہد مصطفی کو خاموش رہنے کا بھی کہا لیکن انہوں نے غلطی سے انگریزی میں مصطفی کو مفاسا لکھ دیا، جس پر لوگوں نے ان کے بیان کا مذاق بھی اڑایا جس پر زارا ترین نے غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے مصطفی کی جگہ مفاسا لکھنے پر معذرت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں