گھر والوں کی سپورٹ کے بغیر بندہ صفر ہے :حمیر اچنا

گھر والوں کی سپورٹ کے بغیر بندہ صفر ہے :حمیر اچنا

گلوکارہ حمیر اچنا نے کہا ہے کہ مجھے اپنے گھروالوں کی مکمل سپورٹ حاصل تھی اورشاید یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے شعبے میں بے پناہ کامیابیا ں سمیٹی ہیں

لاہور(این این آئی) ایک انٹرویو میں حمیر اچنا نے کہا کہ اگر گھرسے سپورٹ نہ ملے توکوئی بھی شخص کتنا ہی با صلاحیت کیوں نہ ہو لیکن وہ صفر ہے ۔الحمد اللہ مجھے میرے گھر والوں کی طرف سے ہر طرح کی سپورٹ دی گئی اوراسی وجہ سے میں نے کامیابیوں کی منازل طے کی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب فلم انڈسٹری میں کام ہوگا تواس سے جڑے ہوئے شعبے بھی خود متحرک ہو جائیں گے ۔جب بھی اچھا کام ملتا ہے اسے کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ خدا کی ذات فلم انڈسٹری کو دوبارہ عروج دے کیونکہ اس سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار وابستہ ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں