رکاوٹوں سے نہیں ،کام سے دوسروں کو ہرائیں :ماورا

رکاوٹوں سے نہیں ،کام سے دوسروں کو ہرائیں :ماورا

میں ویسا ہی کام کر تی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں:اداکارہ وماڈل

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے کہاہے کہ حسد اور رکاوٹیں نہیں اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہئے ۔ ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے کہا کہ میں ویسا ہی کام کر تی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین مجھ سے ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ ماورا حسین نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فنکار کو حسد، سازش اور رکاوٹوں سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں