اداکاری کسی بھی عمر میں کی جاسکتی ہے :نتاشا علی
8 سال تک ماڈلنگ کی ،میزبانی بھی شوق ،اب اداکاری میں واپسی آگئی:اداکارہ
کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نتاشا علی نے کہا ہے کہ اداکاری آپ کسی بھی عمر میں کر سکتے ہیں لیکن ماڈلنگ کیلئے ایک خاص وقت ہوتاہے ، مجھے پانچ سال تک ماڈلنگ کرنا تھی لیکن میں نے آٹھ سال تک ماڈلنگ کی ،مجھے میزبانی کا بھی جنون کی حد تک شوق ہے جسے پورا کیا ۔ ایک انٹر ویو میں نتاشا علی نے کہا کہ اب میں اداکاری میں واپس آئی ہوں ۔ نتاشا علی نے کہا کہ جب میں نے اپنا پہلا کمرشل کیا تو حقیقی طورپرپول سے ٹکرا کر زخمی ہو گئی تھی جبکہ کئی مرتبہ ماڈلنگ کرتے ہوئے ریمپ پربھی گر چکی ہوں۔ان کاکہناتھاکہ میں اداکاری میں محنت سے بڑامقام بناناچاہتی ہوں۔