اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ویڈیوز ، خوشبو کیخلاف مقدمہ

اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ویڈیوز ، خوشبو کیخلاف مقدمہ

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے تھیٹر میں بیک سٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

لاہور(شوبز ڈیسک)ایف آئی اے نے گرفتار ملزم کاشف چن کے بیان پر اداکارہ ثوبیہ عرف خوشبوخان، عمران شوکی اور احمد سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا۔ملزم کاشف چن نے انکشاف کیا کہ اس نے یہ فوٹیجز اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائیں، طریقہ واردات یہ تھا کہ وہ چارجنگ کے بہانے اپنا موبائل فون اداکاراؤ ں کے کمرے میں رکھ آتا تھا۔ ملزم کا کہنا تھاکہ اداکارہ خوشبو نے ویڈیوز بنانے کا ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا تھا۔ سائبر کرائم ونگ کے مطابق ملزم کے موبائل سے ویڈیوز برآمد ہونے کے بعد خوشبو کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ اداکارہ خوشبو خان تھیٹر مالک اور دیگر فنکاروں سے تلخ کلامی کے بعد کام چھوڑ گئی تھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں