یاسر نواز پہلی سندھی کمرشل فلم بنائیں گے
رانگ نمبر چکر اور مہرالنسا وی لب یو’ جیسی فلمیں بنانے والے فلم ساز و اداکار یاسر نواز نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی پہلی سندھی کمرشل فلم پر کام شروع کردیں گے
کراچی (سٹاف رپورٹر)یاسر نواز نے تصدیق کی کہ ان کی پہلی سندھی کمرشل فلم کی کہانی نورالہدیٰ شاہ لکھیں گی، جن کا سندھی افسانے میں کوئی ثانی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال وہ سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں، جیسے ہی سکرپٹ مکمل ہوگا، شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔یاسر نواز نے فلم کی کہانی اور کاسٹ سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔