آئمہ بیگ پاکستان میں سب سے زیادہ سنی جانیوالی گلوکارہ
آئمہ بیگ کے خواب کو خوبصورت تعبیر مل گئی۔ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر ایک سکرین شاٹ شیئر کیا ہے
لاہور(شوبز ڈیسک)یہ سکرین شاٹ سویڈش آڈیو سٹر یمنگ اور میڈیا سروس، سپاٹی فائے کی جانب سے جاری کی گئی ایک فہرست سے لیا گیا ہے ۔ سپاٹی فائے کی اس فہرست کیمطابق، آئمہ بیگ سال 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ سنی جانیوالی مقامی خاتون گلوکارہ ہیں۔انہوں یہ سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ‘وہ مذاق نہیں کررہیں ان کا خواب سچ ہوگیا ہے ۔ سپاٹی فائے کو رواں برس پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا جس نے اب پاکستان میں سنے جانیوالے فنکاروں، گانوں اور پلے لسٹس کی فہرست جاری کی ہے ۔سال 2021 میں پاکستانی صارفین نے سپاٹی فائے سب سے زیادہ بھارتی گلوکارارجیت سنگھ کے گانے سنے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا ہے ۔