نجومیوں نے کترینہ اور وکی کی جوڑی کو مثالی قرار دیدیا

نجومیوں نے کترینہ اور وکی کی جوڑی کو مثالی قرار دیدیا

بھارتی نجومیوں کی جانب سے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی اور اِن کے مستقبل سے متعلق انکشافات کئے گئے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)نجومیوں کیمطابق یہ جوڑی ایک دوسرے کیلئے ذہنی اور جذباتی طور پر مثالی ثابت ہو سکتی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی پر رنبیر کپور مدعو نہیں ہیں کترینہ کی شادی پر رنبیر کپور پر فلمائے گئے گانے ، کترینہ اور رنبیر کے ساتھ پکچرائز کئے گئے گانے بجانے پر پابندی ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، اداکار جوڑی کو شادی کی فوٹیج کیلئے ایک اوٹی ٹی پلیٹ فارم نے 100 کروڑ روپے کی بھاری رقم دینے کی پیشکش کی ہے ۔تاہم، کہا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی نے پیشکش کو قبول نہیں کیا۔علاہ ازیں اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں