گریمی ایوارڈز کیلئے نامزدگی پر گلوکارہ عروج آفتاب حیران

گریمی ایوارڈز کیلئے نامزدگی پر گلوکارہ عروج آفتاب حیران

دنیا ئے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ 36 سالہ عروج آفتاب نے کہا ہے کہ ان کی نامزدگی سے گریمی کی تاریخ ہی تبدیل ہوگئی

نیویارک (آئی این پی)ایک امریکی جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لاہور میں جنم لینے والی عروج آفتاب نے اپنی نامزدگیوں پر تعجب کا اظہار بھی کیا، کیوں کہ ان کے مطابق ان کے زیادہ تر مقبول گانے اردو شاعری پر مبنی ہیں۔ امریکی اخبار سے بات کرتے ہوئے عروج آفتاب نے کہا کہ انہوں نے موسیقی کو اتنا وقت دیا ہے کہ اب وہ دوسری جانب جا نہیں سکتیں۔گلوکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ عین ممکن ہے کہ گریمی انتظامیہ نے انہیں انجانے میں ازدخود ہی یہ سمجھ کر نامزد کیا ہو کہ ان کی موسیقی باقیوں کی طرح مغربی دنیا کی ہے مگر ساتھ ہی کہا کہ انہیں نامزد کرکے انتظامیہ نے تاریخ ہی بدل دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں