سنجے دت اپنی نئی فلم کیلئے ایکشن مناظر خود فلمائیں گے

سنجے دت اپنی نئی فلم کیلئے ایکشن مناظر خود فلمائیں گے

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے فلم کے جی ایف2 میں باڈی ڈبل استعمال کرنے سے انکار کردیا، اپنے ایکشن مناظر خود فلمائیں گے ۔

بالی ووڈ کے منا بھائی اپنی اگلی فلم میں دھماکے دار ایکشن دکھانے والے ہیں۔ سنجے دت فلم کے جی ایف چیپٹر2 کے ذریعے کناڈا فلموں میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جس میں وہ ایک سپر ولن ادھیرا کا کردار ادا کریں گے ۔ سنجے دت نے اس کردار کے لیے کئی ماہ کی ٹریننگ لی ہے ، جس کے بعد انہوں نے فلم کے یونٹ کو سخت ہدایات کردی ہیں کہ وہ فلم میں اپنے سارے ایکشن مناظر خود ہی فلمائیں گے اور ان سینز کے لیے باڈی ڈبل کا استعمال نہیں کریں گے ۔ سنجے دت کا خیال ہے کہ اگر انہوں نے ایکشن سینز خود نہیں کئے تو فلم میں ولن ادھیرا کا خطرناک معیار ختم ہوجائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں