شاہ رخ خان مداحوں کیلئے اپنے کردار کی خصوصی ویڈیو بنائینگے
ممبئی (شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان فلم ‘پٹھان’ کی ریلیز سے قبل اپنے مداحوں کیلئے ایک خصوصی ویڈیو بنائیں گے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کیمطابق، شاہ رخ خان نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کیلئے خصوصی بی ٹی ایس ویڈیو جاری کرینگے ۔اس ویڈیو میں وہ اپنے مداحوں کواپنے فلم‘پٹھان’ کے کردارکے بارے میں تفصیل سے بتائیں گے کہ کس طرح سے انہوں نے فلم کے اس کردار کو ادا کرنے کیلئے اپنی باڈی بنائی ہے ۔شاہ رخ نے فلم ‘پٹھان’ میں اپنے کردار کیلئے اپنے پٹھوں پربہت محنت کی ہے ۔