ایما واٹسن کے فلسطینی کاز کو ہالی ووڈ ستاروں کی حمایت

ایما واٹسن کے فلسطینی کاز کو ہالی ووڈ ستاروں کی حمایت

نیویارک (این این آئی ) امریکی نامور فنکاروں جن میں سوزن سارینڈن، مارک رفالو، پیٹر کیپلڈی اور چارلس ڈانس شامل ہیں نے فلسطینی کاز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والی اداکارہ ایما واٹسن کی حمایت کا بیان جاری کیا ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان ایما پر یہود دشمنی کے الزام کے بعد سامنے آیا جب انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں فلسطینیوں کے حامی مظاہروں کو دکھایا گیا تھا ۔ بیان پر تقریباً 40 اداکاروں، ہدایت کاروں، سکرین رائٹرز اور فلمی ماہرین نے دستخط کئے ، جن میں سے زیادہ تر ہالی ووڈ سے ہیں۔

انہوں نے بیان میں کہاکہ ہم ایما واٹسن کے ساتھ اس مختصر بیان کی حمایت کرتے ہیں کہ 'یکجہتی ایک فعل ہے '، بشمول فلسطینیوں کے ساتھ بامعنی یکجہتی، جو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں ۔فنکاروں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل، قابض طاقت، اور فلسطینیوں، فوجی قبضے اور نسل پرستی کی حکومت کے تحت رہنے والے لوگوں کے درمیان طاقت کے عدم توازن سے واقف ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں