اداکارہ بینش راجا کی پوسٹ پر طلاق کی قیاس آرائیاں

اداکارہ بینش راجا کی پوسٹ پر طلاق کی قیاس آرائیاں

کراچی (سٹا ف رپورٹر) ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بینش راجا نے طلاق کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اگست2021میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کی طلاق ہوگئی ہے ۔

بینش راجا نے ‘طلاق’ کے عنوان سے ایک تصویر شیئر کی جس میں تفصیلی کیپشن لکھا۔انہوں نے لکھا کہ بیشک عورت کو خمیدہ پسلی سے پیدا کیا گیا ہے اور یہی اس کی خوبصورتی کا راز اور اس کی طرف کشش کا راز ہے ۔ اور اس بات میں کوئی عیب نہیں ہے ، لہٰذا اگر وہ غلطی کرے تو اسے اس انداز میں نہ جھڑکیں جس میں نرمی نہ ہو، اسے سیدھا کرنے کی کوشش کریں۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھاکہ دوسری صورت میں آپ اسے توڑ دیں گے اور اس کا ٹوٹنا، اس کی طلاق کا سبب بنے گا۔ اس پوسٹ سے اداکارہ کے چاہنے والے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ بینش راجا نے شوہر سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔ اداکارہ نے شوہر کے ساتھ پوسٹ کی گئیں تمام سیلفیز کو بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں