تکلیف دہ رشتے کو بچانے سے بہتر چھٹکارا :حدیقہ کیانی

تکلیف دہ رشتے کو بچانے سے بہتر چھٹکارا :حدیقہ کیانی

لاہور(آئی این پی)اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہیں’ تکلیف دہ رشتے کو بچانے سے بہتر ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرلیا جائے ۔

 ایک انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور اسے ہی زندگی کہتے ہیں،زندگی میں کئی بار مایوس ہوئی لیکن میں نے مایوسی کو سر پہ سوار نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ فلموں کا میوزک بھی اچھا بن رہا ہے اس وقت جتنے میل اور فی میل سنگرز ہیں وہ بھی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

پاکستان میں نوجوان نسل بہت اچھا میوزک کر رہی ہے ۔ حدیقہ کیانی نے کہا کہ کسی بھی رشتے کو کینسر کی طرح پالنے سے بہتر ہے کہ آپ اس تکلیف دہ رشتے سے نکل جائیں میاں بیوی کے رشتے میں اگر اعتماد، انڈر سٹینڈنگ اور عزت نہ ہو ایسے رشتے کو ہوا کا کوئی بھی جھونکا گرا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں