احد رضا اور سجل نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی

احد رضا اور سجل نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی

کراچی (سٹا ف رپورٹر) شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکار احد رضا میر اور سجل علی نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔

 دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔احد رضا میر اور سجل علی نے اپنے سوشل اکاؤنٹس پر ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔اس ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش نظر آرہے ہیں۔احد رضا میر نے اس ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘کیٹو جام اور ویگن وٹامنز، آج سے گھر میں صرف صحت مند طرز زندگی کے لیے صحت بخش کھانا ہوگا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں سجل علی کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ‘اس بارے میں آپ کیا کہتی ہیں ؟جواب میں سجل علی نے اس ویڈیو کو اپنے ا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ‘احد رضا میر، کیونکہ باہر سے اچھا لگنے کے لیے اندر سے بھی فِٹ ہونا پڑتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں