ہریتھک روشن اومی کرون سے صحتیاب ہوگئے

ہریتھک روشن اومی کرون  سے صحتیاب ہوگئے

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سٹارہریتھک روشن کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق، جب ہریتھک روشن اومی کرون کا شکار ہوئے تو اْن کی طبیعت ناساز تھی اور انہوں نے خود کو اپنے نئے فلیٹ میں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ ممبئی کے ورسووا لنک روڈ پر ہے ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب ہریتھک روشن اومی کرون سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور اْن کا کورونا ٹیسٹ 5 روز قبل اْن کی سالگرہ کے دن یعنی 10 جنوری کو منفی آیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں