اٹلی فیشن کے علمبردار نینو سیروٹی انتقال کر گئے

اٹلی فیشن کے علمبردار  نینو سیروٹی انتقال کر گئے

روم (شوبز ڈیسک)معروف فیشن ڈیزائنر نینو سیروٹی 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

 نینو سیروٹی کے منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ سیروٹی پیڈمونٹ کیورسیلی ہسپتال میں کوہلے کے آپریشن کی وجہ سے زیرعلاج تھے جہاں گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ سیروٹی نے ہالی ووڈ کے بہت سے ستاروں کے لیے مبلوسات ڈیزائن کیے اور 1970 کی دہائی میں پہلی بار ڈی کنسٹرکٹ جیکٹ بنا کر مردوں کے فیشن میں ایک نئے انداز کو متعارف کروایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں