گلوکاری یا اداکاری جو کام کرتا ہوں دل سے کرتا ہوں:عاطف اسلم

 گلوکاری یا اداکاری جو کام کرتا ہوں  دل سے کرتا ہوں:عاطف اسلم

اسلام آباد (آئی این پی)اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ گلوکاری کیا اداکاری کیا جو کام بھی کرتا ہوں دل لگا کر کرتا ہوں۔

ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے کہا کہ مداحوں نے نہ صرف ان کی ڈراما ڈیبیو اداکاری کو سراہا بلکہ ڈرامے کی کہانی، مکالموں، کرداروں کی پیش کش اور منظر کشی کو بھی سراہا۔عاطف اسلم نے کہا کہ مجھے یہ بات بہت پسند آئی کہ لوگ مجھے ایک ولن قرار دے رہے ہیں ۔ عاطف نے کہا کہ میں درحقیقت یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ ایک دن میں گلوکار یا اداکار بن جاؤں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں