عتیقہ اوڈھو کورونا کا شکار،آئسولیشن میں بیٹھے تصویر شیئر
کراچی (سٹا ف رپورٹر) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔
عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔اس تصویر میں اُنہیں آئسولیشن میں بیٹھے اپنے کام میں مصروف دیکھا جاسکتاہے ۔انہوں نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ‘ وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ کے دوران اپنے عتیقہ اوڈھو جیول آرٹ ڈیزائن پر کام کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ‘اُن کا پالتوکتّا اُن کے ساتھ بیٹھا تھا اور ہمیشہ کی طرح اُس کا ساتھ اچھا تھا۔
اداکارہ نے لکھا کہ‘اچھے اور مشکل وقت کے دوران پالتو جانور بہت خوشی کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ اُن کی موجودگی آپ کو کسی بھی چیز کے ذریعے احساس دلاتی ہے کہ آپ کی دیکھ بھال ہورہی ہے ، ان کی قدر کریں۔البتہ اُنہوں نے اپنی اس پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اُن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کب مثبت آیا۔