دپیکا پڈکون کا فلم ‘پٹھان’ میں خطرناک سین خود کرنیکا اعلان

دپیکا پڈکون کا فلم ‘پٹھان’ میں خطرناک سین خود کرنیکا اعلان

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سٹاردپیکا پڈکون نے شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان ’ میں خطرناک سین خود کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں دپیکا پڈکون نے کہا کہ فلم ‘پٹھان’ میں باڈی ڈبل کے بجائے تمام خطرناک سین خود کریں گی۔

دپیکا پڈکون کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جہاں سپورٹس سے سب محبت کرتے ہیں اوراسی لئے ایکشن اورخطرناک سین کرنا انہیں پسند ہے کیونکہ سپورٹس میں بھی جسمانی فٹنس اہم ہوتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں