خوبصورتی کو زوال آسکتا ہے فن کو نہیں:خوشبو

خوبصورتی کو زوال آسکتا  ہے فن کو نہیں:خوشبو

لاہور(این این آئی)اداکارہ خوشبونے کہا ہے کہ خوبصورتی کو زوال آسکتا ہے مگر فن کو کبھی زوال نہیں آتا ، میں نے اپنے کیریئر میں صرف محنت کو شعار بنانا کر عزت اور مقبولیت حاصل کی ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ شوبز میں حسد جیسی منفی چیز پہلے کی طرح آج بھی موجود ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے وہی پسندیدہ فنکار ہے جو اپنے دئیے ہوئے کردار کو بخوبی ادا کرے ۔ انہوں نے کہا کہ رقص کوئی بری چیز نہیں بلکہ اس کو کس انداز میں پیش کیا جاتا ہے وہی رقص کو اچھا اور برا بناتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں