جان سینا نئی ویب سیریز میں سپر ہیرو بنیں گے
لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی اداکار و ریسلر جان فلیکس انتھونی سینا بالمعروف جان سینا بالآخر اپنی نئی ویب سیریز میں ایک سپر ہیرو کا کردار لینے میں کامیاب ہوگئے ۔
تاہم ریسلر سے اداکار بننے والے جان سینا نے انکشاف کیا کہ پیس میکر میں یہ کردار ملنے سے قبل انھیں متعدد سپر ہیرو رولز کیلئے مسترد کیا گیا تھا۔ فلم میں مرکزی کردار ملنے کے حوالے سے جان سینا کا کہنا تھا کہ میں بتا نہیں سکتا کہ کتنی مرتبہ مجھے سپر ہیرو رول کیلئے مسترد کیا گیا، جن میں شازم بھی ایک ہے لیکن میں نے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔