غفلت کے باعث بچے ٹریک سے اتر جاتے ہیں:ندا یاسر
لاہور (این این آئی )اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا کہ بچوں کی پرورش میں ماں اور باپ کا کلیدی کردار ہاتھ ہوتا ہے ،اگرت اپنی ذمہ داریوں سے غفلت برتی جائے تو بچے اپنے اصل ٹریک سے اتر جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ماں بچوں کی پرورش میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ اس کا فرض بھی ہے مگر اس کے ساتھ باپ کو بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور دلچسپی لینی چاہیے ۔ جب میاں بیوی مل کر بچوں کی پرورش کرتے ہیں تو ان میں خود اعتمادی آتی ہے اور وہ بڑے ہو کر معاشرے میں ایک اچھے شہری کا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
ندا یاسر نے کہا کہ تمام والدین کو اپنے بچوں کی پرورشن پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ان سے دوستانہ رویہ بھی رکھنا چاہیے تاکہ وہ اپنے دل کی ہر بات آپ سے کہہ سکیں ۔ خوف سے بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔