عدنان کی ہمایوں سعید سے فلم میں کاسٹ کرنیکی فرمائش

عدنان کی ہمایوں سعید سے فلم میں کاسٹ کرنیکی فرمائش

کراچی(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید کی پرانی فلم کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان سے فرمائش کی ہے کہ وہ 2022 میں کوئی فلم بنائیں اور عدنان صدیقی کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کریں۔

عدنان صدیقی نے 18 جنوری کو ہمایوں سعید کی 2015 کی کامیاب مصالحہ فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کا ایک کلپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے دیرینہ دوست سے بولڈ مذاق بھی کیا۔عدنان صدیقی نے فلم کا کلپ شیئر کرتے ہوئے ہمایوں سعید کو یاد دلایا کہ ان کے مقابلے وہ لڑکیوں سے اچھا برتاؤ اور محبت کرتے ہیں۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ جیسے ہی وہ لڑکیوں سے اچھا برتاؤ کرنے لگتے ہیں، خواتین ہمایوں سعید سے دور ہوجاتی ہیں۔ساتھ ہی عدنان صدیقی نے کیپشن میں ہمایوں سعید سے شکوہ کیا کہ وہ ان کے ساتھ ناانصافی کیوں کرتے ہیں؟عدنان صدیقی نے کہا کہ اب ان کی خواہش ہے کہ ہمایوں سعید 2022 میں کوئی فلم بنائیں اور اس میں انہیں وہ مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں