عائشہ عمر کی نئی تصویروں سے مداح خوف میں مبتلا

عائشہ عمر کی نئی تصویروں  سے مداح خوف میں مبتلا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کردہ نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ۔

عائشہ عمر کی جانب سے گزشتہ روز انسٹا گرام پر چند تصویریں شیئر کی گئیں جن میں وہ انتہائی اونچائی پر شیشے سے بنے فرش کے اوپر بیٹھی ہوئی ہیں اور اُن کی اِن تصویروں میں نیچے زمین پر کافی گاڑیاں چلتی دکھائی دے رہی ہیں۔

عائشہ عمر کی یہ تصویریں سامنے آئیں تو اُن کے مداحوں اور فالوورز نے خوب ڈر، خوف اور حیرانی کا اظہار کیا۔ چند صارفین کا کہنا ہے کہ عائشہ کیمرے میں ہی پُر اعتماد نظر آ رہی ہیں، اصل میں وہ بھی ڈر رہی ہونگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں