ساحر بگا کی اذان کے احترام میں پرفارمنس روکنے کی تعریف

ساحر بگا کی اذان کے احترام میں  پرفارمنس روکنے کی تعریف

کراچی (این این آئی)گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے کنسرٹ کے دوران اذان کے احترام میں پرفارمنس اچانک روک کر مداحوں کے دل جیت لئے ۔ساحر علی بگا کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں انہیں سٹیج پر اپنی آواز کا جادو جگاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

گلوکاری کے دوران گلوکار کنسرٹ میں موجود حاضرین کو بھی خاموش کرواتے ہیں اور خود بھی ‘اذان ہورہی ہے ’ کہہ کر خاموش کھڑے ہوجاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر گلوکار کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں