جان ابراہم نے پھر اپنی فلموں کی فیس میں اضافہ کر دیا

جان ابراہم نے پھر اپنی فلموں  کی فیس میں اضافہ کر دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے ایک مرتبہ پھر اپنی فلموں کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے ۔

جان ابراہم اپنی فلموں 'ستیہ میوا جیاتے 2'اور 'باٹلہ ہاؤس 'کی کامیابی کے بعد مسلسل اپنی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں۔اداکار نے فلمساز آدتیہ چوپڑا کی فلم 'پٹھان 'کیلئے 20 کروڑ روپے لیے تھے اور ایک ماہ بعد ہی انہوں نے 'ایک ولن ریٹرنز' سائن کی جس کیلئے پروڈیوسرزسے 21 کروڑ روپے بطور فیس وصول کئے ہیں۔جان نے گزشتہ تین سالوں میں اپنی فیس 3 گنا کر دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں