بالی ووڈ جوڑی کی شادی کے 18 برس بعد طلاق ہوگئی

بالی ووڈ جوڑی کی شادی  کے 18 برس بعد طلاق ہوگئی

ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکار دھنوش اور اہلیہ ایشوریہ رجنی کانت نے شادی کے 18 سال بعد راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

تامل اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے ایک مشترکہ بیان میں شوہر دھنوش سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ جوڑے نے مشترکہ طور پر جاری سوشل میڈیا بیانات میں کہا کہ 18 سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ دوست، جوڑے ، والدین اور ایک دوسرے کے خیر خواہ کے طور پر 18 سال کا ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں