اومی کرون سے صحتیاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا: بشریٰ انصاری

اومی کرون سے صحتیاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا:  بشریٰ انصاری

کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ویرئنٹ اومی کرون سے جلد صحتیاب ہونے پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ تحریر کیا کہ اومی کرون سے صحت یاب ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا مگر بیماری کی وجہ سے میں اپنی پیاری دوست روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی میں شرکت نہ کر سکی،انہوں نے نوبیاہتا جوڑے کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں