سنجے دت گرفتاری کے وقت بے گناہ تھے ،سبہاش گھئی کا انکشاف
ممبئی (آئی این پی)بھارتی ہدایت کار سبہاش گھئی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سنجے دت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں گرفتاری کے وقت بے گناہ تھے ۔
سبہاش گھئی نے فلم کھل نائیک بنائی تھی جس میں سنجے دت نے ایک مطلوب مجرم کا کردار ادا کیا تھا تاہم اب تقریبا 28 سال بعد فلم کے ہدایت کار سبہاش گھئی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سنجے دت کو نہایت قریب سے جانتے ہیں اور اس وقت یہ بھی جانتے تھے کہ سنجے دت بے گناہ تھے ۔