لتا منگیشکر کی صحت بارے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں:ترجمان

 لتا منگیشکر کی صحت بارے غلط  خبریں نہ پھیلائی جائیں:ترجمان

ممبئی (آئی این پی)بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی ترجمان نے گلوکارہ کے حوالے سے پریشان کن جھوٹی خبروں کی تردید کی ہے ۔

92 سالہ گلوکارہ کافی دن سے آئی سی یو میں ہیں ۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا میں لتا منگیشکر کی صحت کے حوالے سے پریشان کن خبریں سامنے آئی تھیں ، ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جھوٹی خبروں کو پھیلتے دیکھنا پریشان کن ہے ، لتا جی کی حالت مستحکم ہے ، وہ اب بھی قابل ڈاکٹروں کے زیر علاج آئی سی یو میں ہیں۔ برائے مہربانی ان کی جلد گھر واپسی کیلئے دعا کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں