اداکارہ حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار

اداکارہ حرا مانی بھی کورونا  وائرس کا شکار

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ حرا مانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

 سوشل میڈیاپر حرا مانی نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں۔ حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔اداکارہ نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماسک پہنیں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا کیسز کی شرح بڑھنے کے پیشِ نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں