ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے

 ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے

لاہور (این این آئی)گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے ۔

بتایاگیاہے کہ ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے ۔ذرائع کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاونٹس سے رقم نکلوالی ۔گلوکارہ نے اپنے بینک اکاؤنٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کراکاؤنٹس خالی کردئیے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس سے ریکوری نہ ہو سکی۔گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کررکھی ہے ۔یاد رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں