عابدہ حسین اب بطورخاتون قوال لائیو پرفارم کریں گی

  عابدہ حسین اب بطورخاتون قوال لائیو پرفارم کریں گی

کراچی (سٹاف رپورٹر)گلوکارہ عابدہ حسین گیتوں کے بعداب بطورخاتون قوال کے روپ میں لائیو پرفارم کریں گی ۔

 آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تحت انکی سریلی آوازکوایک قوال کے روپ میں پیش کرنے کیلئے ‘‘ شام صوفی ’’ کے عنوان سے لائیو پرفارمنس کااہتمام کیا گیاہے ۔ اس حوالے سے گلوکارہ عابدہ حسین نے بتایاکہ قوالیوں کوپیش کرنے کا اعزازملنامیرے لئے فخرکی بات ہے ۔

ایک گلوکارہ کے لئے یہ بہت بڑی سعادت ہوتی ہے جس کولائیوگائیکی کیلئے منتخب کیاجائے اورگیتوں کے سر بکھیرنے کے بعد قوال بنا نا اس کی گائیکی کو خراج تحسین ہوتاہے ۔جس کے لئے آرٹس کونسل کی مشکور ہوں ۔ میڈم ملکہ ترنم نورجہاں کے گائے ہوئے سریلے گیتو ں کے رنگ بکھیرکران کوخراج تحسین پیش کرچکی ہوں۔ بہت جلدمیرے گیتوں کا البم بھی مکمل ہوجائے گاجسکوریلیزکردیاجائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں