نازیبا ویڈیوز سکینڈل کیس،خوشبو سمیت ملزموں کی ضمانتوں میں توسیع

نازیبا ویڈیوز سکینڈل کیس،خوشبو  سمیت ملزموں کی ضمانتوں میں توسیع

لاہور (اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت نے تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے سکینڈل کے مقدمے میں سٹیج اداکارہ خوشبو سمیت 6 ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 24 جنوری تک توسیع کردی۔

مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت میں سٹیج اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزم پیش ہوئے ۔ عدالت نے ملزموں کی حاضری مکمل کرتے ہوئے مدعی سمیت دیگر متاثرہ فریقین کو عدالت کے روبرو پیش کرنیکا حکم دیکر کارروائی ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں