احسن خان اور صبا قمر 9 برس بعد ٹی وی سکرین شیئر کرینگے
کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکار احسن خان اور صبا قمر 9 برس بعد ٹی وی سکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔
احسن خان کا کہنا ہے صبا قمر میری فیورٹ اداکارہ ہیں، ہم نے 9 برس قبل داستان ڈرامے میں کام کیا تھا۔دوسری جانب صبا قمر نے بھی احسن خان کو اپنا فیورٹ اداکار قرار دیا ہے ۔ ان دونوں سپر سٹارز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔