اننیا پانڈے نے خود کو باتھ روم میں بند رکھنے کی وجہ بتا دی

اننیا پانڈے نے خود کو باتھ روم  میں بند رکھنے کی وجہ بتا دی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم ‘گہرائیاں’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔

 فلم کی ریلیز سے قبل فلمسازوں نے پریس کانفرنس کی جس میں اداکارہ اننیا پانڈے نے نے کہا کہ جب ہدایت نے مجھے فلم کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا تو میرے ہوش اڑ گئے ، میں فوراً سے بھاگی اور باتھ روم میں گھس گئی، میں نے خود کو 20 منٹس تک باتھ روم میں بند رکھا، میں اس قدر ڈری ہوئی تھی کہ مجھے بے ہوش ہو جانا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے جھٹکا لگا کہ یہ پراجیکٹ خود چل کر میرے پاس آیا ہے ، میں اس فلم کا حصہ ہونے پر بے حد خوش ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں