ایشوریا اور دھنوش کی طلاق کے معاملے میں نیا موڑ آگیا

ایشوریا اور دھنوش کی طلاق  کے معاملے میں نیا موڑ آگیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار دھنوش اور ایشوریا رجنی کانتھ کی طلاق کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔

دھنوش کے والد نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیٹے دھنوش اور ایشوریا میں طلاق نہیں ہوئی بلکہ دونوں میں خاندانی جھگڑے کے باعث علیحدگی ہوئی ہے ۔ دونوں اس وقت ساتھ ہیں اور حیدرآباد میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے دھنوش اور ایشوریا سے بات بھی کی ہے اور انہیں اس معاملے میں نصیحتیں بھی کی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں