‘‘طیفا ان ٹربل’’ سمیت 11 پاکستانی فلمیں دبئی ایکسپو کا حصہ

‘‘طیفا ان ٹربل’’ سمیت 11 پاکستانی فلمیں دبئی ایکسپو کا حصہ

اسلام آباد(شوبز ڈیسک) آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہورہا ہے جہاں 11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی۔

وزیر اطلاعا ت و نشریات فواد چودھری نے یہ اطلاع اپنے ٹویٹ میں دیتے ہوئے کہا کہ آج سے دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے ، 21 جنوری سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ یہ سال پاکستانی سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔

اس سال پی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی۔ اس ٹویٹ کے ساتھ فواد چودھری نے پاک فلمز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔دبئی ایکسپو میں دکھائی جانے والی فلموں میں طیفا ان ٹربل، لوڈ ویڈنگ، پرے ہٹ لو، ایکٹر ان لا، پرواز ہے جنوں، بن روئے ، ہیر مان جا، پرچی، چھلاوا، سپر سٹار اور ساون شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں