امیتابھ بچن نے مقبولیت میں تمام بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

امیتابھ بچن نے مقبولیت میں تمام بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے ‘شہنشاہ’ امیتابھ بچن نے مقبولیت میں تمام بالی ووڈ کے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 ‘موڈ آف دی نیشن’ کے نام سے کئے گئے سروے میں امیتابھ بچن نے 30.6 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ اکشے کمار 12 فیصد ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر آگئے ۔سروے کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان نے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی، دونوں اداکاروں نے بالترتیب 7 اور 5.2 فیصد ووٹ حاصل کئے ۔ سروے میں پانچویں پوزیشن تامل اداکار رجنی کانت کے نام رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں