ایک ڈرامے سے نکالے جانے پر بہت خوش ہوئی:حبا بخاری
کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے ایک ڈرامے سے نکالے جانے پر خوش ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ حبا بخاری کا ویب شو میں دیا گیا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے ۔ میزبان کے سوال کے جواب میں حبا نے کہا کہ بالکل ایک پراجیکٹ سائن کرنے کے بعد پچھتا رہی تھی لیکن پھر مجھے ڈرامے سے نکال دیا گیا جس پر میں کافی خوش ہوئی ۔اداکارہ کے مطابق جب میں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ مجھے نکال دیا گیا ہے انھوں نے خوشی سے مجھے گود میں اٹھالیا جس پر مجھے حیرانی بھی ہوئی۔