کورونا سے ہسپتال کے بستر پر دم توڑنا نہیں چاہتا:انوپم کھیر

کورونا سے ہسپتال کے بستر پر دم توڑنا نہیں چاہتا:انوپم کھیر

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ میں کورونا کی وجہ سے ہسپتال کے بستر پر دم توڑنا نہیں چاہتا۔

اداکار نے کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک آگاہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے کورونا ویکسین اپنے لیے لگوائی ہے اور میں ماسک آپ لوگوں کیلئے پہنتا ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ویکسین میں کیا ہے اور جب مجھے بچپن میں کبھی کوئی ویکسین لگی تو مجھے اس وقت بھی معلوم نہیں تھا کہ اس میں کیا ہے ۔

ہم نے سائنس پر بھروسہ کیا۔ زندگی مختصر ہے میں سفر کرنا چاہتاہوں، بغیر خوف کے لوگوں کو گلے لگانا چاہتا ہوں ۔انوپم کھیر نے کہا کہ میں نے ویکسین حکومت کو خوش کرنے کیلئے نہیں لگوائی اور نہ ہی اس لئے لگوائی کہ دوسرے بھی لگوائیں بلکہ میں کووڈ 19 کی وجہ سے ہسپتال کے بستر پر مرنا نہیں چاہتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں