حرا مانی اپنے بیٹے کو گلے سے لگانے کے لئے ترس گئیں

حرا مانی اپنے بیٹے کو گلے سے لگانے کے لئے ترس گئیں

لاہور(شوبز ڈیسک ) عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار اداکارہ حرا مانی قرنطینہ میں اپنے بیٹے کو گلے سے لگانے کیلئے ترس گئیں۔

 انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ اپنی پُرانی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے بیٹا اُن کے ساتھ موجود ہے ۔ تصویر میں حرا مانی بیٹے کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ یہ تصویر ماں اور بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے ۔حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کو گلے سے لگانا چاہتی ہیں،انشااللہ دو یا تین دن کے بعد وہ اپنے بیٹوں کو گلے سے لگائیں گی۔اُنہوں نے مداحوں سے جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں