پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے گھر ننھے مہمان کی آمد

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے گھر ننھے مہمان کی آمد

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور گلوکار نک جونس کے گھر سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیااکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہمارے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے گھر بیٹا ہوا ہے یا بیٹی۔ کترینہ کیف، نیہا دھوپیا، ہماقریشی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں