لتا منگیشکر تاحال انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں :ترجمان

لتا منگیشکر تاحال انتہائی نگہداشت  وارڈ میں زیر علاج ہیں :ترجمان

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی انتہائی نگہد اشت وارڈ میں داخل ہیں، گلوکارہ کی صحت سے متعلق گردش کرتی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں ۔

لتامنگیشکرکا علاج ڈاکٹر پریت صمدانی اور ان کی ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے ۔ ان کے چاہنے والے ان کی جلد صحت یابی اور گھر واپسی کیلئے دعا کریں، گلو کارہ کی طبعیت اب پہلے سے بہترہورہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں