بھارت کے کوریو گرافر جیسن واٹکنز نے خودکشی کرلی

بھارت کے کوریو گرافر جیسن  واٹکنز نے خودکشی کرلی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے کوریو گرافر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیسن واٹکنز نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ کے بھائی جیسن واٹکنز نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر جمعرات کے روز اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے جھول کر خودکشی کی ۔ ریمو ڈی سوزا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ تم نے ہمارے دل توڑ دئیے ،امید ہے تم سکون میں ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں