عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’’سجن دس ناں‘‘گھنٹوں میں مقبول

عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا  ’’سجن دس ناں‘‘گھنٹوں میں مقبول

کراچی (سٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عا طف اسلم اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کی آواز میں ریلیز کیا گیا آڈیو گانا ’’سجن دس ناں‘‘صرف چند گھنٹوں میں ہی مقبول ہوگیا۔

عاطف اسلم نے اس گانے کو اپنی پر وفائل پر بھی ریلیز کیا ہے ، ابھی اس گانے کی آفیشل ویڈیو ریلیز نہیں کی گئی ہے ۔یہ گاناریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاطف اسلم ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئے ہیں اورمداح ان کی تعریف کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں