شائقین اب بھڑکوں والی نہیں اصلاحی فلمیں پسندکرتے ہیں:بابرعلی
کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ شائقین اب بھڑکوں والی نہیں بلکہ اصلا حی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی گئی فلموں کو پسند کرتے ہیں۔
بابر علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہمیں بین الاقوامی فلم انڈسری کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں بھی جدید تقاضوں کے مطابق اپنی فلم انڈسٹری کو آگے لیکر جانا ہو گا کیونکہ جس طرح دنیا تیزی کے ساتھ تبدیل ہوئی شائقین بھی بدل رہے ہیں۔